خدارا حج اور عمرہ کو ایک مذہبی پکنک نہ بنائیے
خدارا حج اور عمرہ کو ایک مذہبی پکنک نہ بنائیے نفل عمرے اور حج ادا کرنے والوں کے نام ۔۔۔ ایک کھلا خط میرے عزیز سادہ لوح تاجرو جو بار بار پورے خاندان کے ساتھ پانچ ستارہ ( 5-STAR) حج یا عمرہ کرنے کو عبادتِ عظیم سمجھتے ہو ۔ میرے قابلِ احترام عالمو، فاضلو ، مرشدو جو نفل کو بھی فرض کا درجہ دے کر بار بار چلے آتے ہو۔ قوم کے چالاک امیرو جو زمینات پر ناجائز قبضوں سے یا دوسری ناجائز آمدنیوں سے عمرے پر عمرے کئے جاتے ہو ۔ میرے پیارے ابّا جانو اور امی جانو جو اولاد کی محنت کی کمائی پرعبادتِ عظمیٰ کا لطف اُٹھاتے ہو ۔ میری قوم کے سیاسی لیڈرو جوبار بارسیاسی عمرے اور حج کر کے اپنے ووٹروں کو اپنی خدا خوفی کا ثبوت دیتے ہو ۔ سعودی عرب میں مقیم رفیقو جو بار بار حج کر کے نہ صرف قانون شکنی کرتے ہو بلکہ دوسروں کیلئے زحمت بن جاتے ہو ۔ *** السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ ! پہلے اِس واقعہ کو غور سے پڑھ لیں جو مولانا ابو الحسن علی ندوی (رحمۃ اللہ علیہ) نے نقل کیا ہے۔ بشیر بن عبد الحارث (رحمۃ اللہ علیہ) ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں۔ اِن کا ایک مرید ، ایک مرتبہ اِن کی خدمت میں حا...