اجتہاد
جتہاد-ضرورت اور اصول ایڈمن / July 30, 2017 1 Click to share on Facebook (Opens in new window) 1 Click to share on Twitter (Opens in new window) Click to share on Google+ (Opens in new window) Click to share on LinkedIn (Opens in new window) Click to share on Pinterest (Opens in new window) اسلام ایک ابدی مذہب ہے،اس میں قیامت تک آنے والے مسائل کاحل ہے،یہ دین خداکی طرف سے آیا ہوا آخری دین ہے ارشاد خداوندی ہے:” اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللہِ الْاِسْلَامُ”(آل عمران:۱۹) اس دین کا امتیاز جہاں ابدیت ودوام اور ہر عہد میں قیادت ورہبری کی صلاحیت ہے وہیں اسکا بڑا وصف جامعیت، مسائل زندگی میں تنوع کے باوجود رہنمائی اورتوازن واعتدال کے ساتھ ان کا حل بھی ہے،خلوت ہویاجلوت، ایوان سلطنت ہو یا فقیر ومحتاج کا،خانۂ بے چراغ حاکم ہو یا محکوم،دیوان قضاء کی میزان عدل ہویاادب وسخن کی بزم ہو،حق وباطل کا رزم ہویاخدا کی بندگی اوراس کے حضور آہ سحرگا ہی ہو،حیات انسانی کا کونسا ایسا شعبہ ہے جس کو اس نے اپنے نورہدایت سے محروم رکھاہے،اورزندگی کا کونسا عمل ہے جس کا سلیقہ اس دین نے...