ربیع الاول کیسے گذاریں
ربیع الاول کا مہینہ مختلف گروہوں اور فرقوں میں منتشر امت محمدیہ کے لئے مشترکہ اہمیت اور پسندیدگی کا حامل ھے۔اس ماہ رسول اکرم سرور دوعالم حضرت محمد ﷺ نے اپنے وجود عطر سےاس دنیا کو منور فرمایا تھا۔اللہ تعالی ذولجلال کا اس مہینہ کا انتخاب خود ہی اس مہینے کی فضیلت اور تقدس کے لئے کافی ھے۔
ربیع الاول کا ماہ شروع ھوتے ھی درود شریف کا معمول بڑھا دینا چاہیے۔ سنتوں پر عمل کرنا اور سنتوں کا علم حاصل کرنے کی کوششوں میں اضافہ کر دینا چاہیے۔ علما جمعہ کے خطبات میں اس ماہ خصوصی طور پر سیرت رسول اللہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہیں، اور ہر روز کسی مسجد اور اہم مقام پر سیرت النبی ﷺ کی محافل ھوتی ہیں۔ اس طرح رسول اللہ ﷺ کی سیرت سے اگائی حاصل ہوتی ہے اور سنتوں کے علم میں اضافہ ہوتا ھے۔اسی طرح بدعات سے بچنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ گو مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر بدعت کی تعریف میں اختلاف کرتے ہیں۔لیکن اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ بدعت گمراھی ھے۔ بدعت سے منع کرنے کا فلسفہ بھی سب مانتے ہیں کہ اس سے اصل مقصود دین کی حفاظت ھے۔ سب کا اس پر اتفاق ھےکہ چودہ سو سال میں دین میں تحریف اس لئے نہیں ھو سکی کہ علما ئے کرام اصل دین میں کمی بیشی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رھے۔
رسول اللہ ﷺ کے بے شمار حقوق ہیں۔ہمیں آپ ﷺ کے ساتھ انتہائی محبت ھونی چاہیے۔جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی مومن نہیں ھوسکتا جب تک میری محب اس کےدل میں اہل وعیال اور تما م انسانوں کی محبت سے زیادہ نہ ھو۔


رسول اللہ ﷺ کے بے شمار حقوق ہیں، ان میں تین بہت اھم ہیں۔
اول آپ ﷺ کی محبت ھے۔آپ ﷺ کی ذات مقدسہ سے محبت ھر مسلمان کے قلب میں ھونی چاہیے۔ آدمی کو اپنے گھر سے محبت ھوتی ھے، اپنے کاروبار سے،اپنی اولادسے اپنے والدین سےمحبت ھوتی ھے لیکن آپ ﷺ سے محبت سب محبتوں سےبالاتر اور اعلی ھونی چاہیے۔
دوئم عقیدت۔ آپ ﷺ کی عقیدت کے معنی آپ ﷺ جو دین لے کر آئے جو کتاب لے کر آئے، جو احکام لے کر آئے وہ سب حق ہیں۔وہ سب ایسے سچے ہیں کہ ان کےاختیار کئے بغیر نجات نہیں۔ نجات آپﷺ کی ارشادات کی تعمیل میں ھے۔
سوئم اطاعت۔تیسرا حق اطاعت ھے۔ محبت بھی ھو عقیدت بھی ھو مگر اطاعت نہ ھو تواس کی مذمت آئی ھے۔ آپ ﷺ نے اپنی پیاری بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنھا سے فرمایا کہ اس گھمنڈ میں نہ ھونا کہ پیغمبر کی بیٹی ھوں بخشی جاؤں گی وہاں اپنا عمل کام آئے گا۔
ھم سمجھتے ھیں کہ اللہ اور رسول اللہ ﷺ کارنگ ھی سب سے بہتریں رنگ ھے۔ھمیں چاہیے کہ اسی رنگ کو اختیار کریں۔یہی ربیع الاول کے مہینے کا پغام اور سیرت کا نچوڑ ھے۔اسی میں ھماری فلاح ھے۔
یہ تحریر مولانا انور غازی کی کتاب "عبادت ایسے کریں" کے باب ربیع الاول کیسے گزاریں کی تلخیص ھے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تم میں سے کوئی مومن نہیں ھوسکتا جب تک میری محب اس کےدل میں اہل و عیال اور تما م انسانوں کی محبت سے زیادہ نہ ھو
ReplyDelete